آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد ظاہر شاہ چیئرمین نیب تعینات

image

آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد ظاہر شاہ کو چیئرمین نیب کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 1999 کے سیکشن 6 بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ وہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

 جمعے کو نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق ’ظاہر شاہ کا تقرر 22 فروری 2023 سے کیا گیا ہے۔‘

یاد رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان منگل کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔    

چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے آفتاب سلطان نے کہا تھا کہ ’میں نے استعفٰی دیا ہے اور مجھے اس کا کوئی ملال نہیں۔‘

’منگل کو نیب ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ ’یہ سمجھتے تھے کہ چیئرمین کو دباؤ میں لے آئیں گے مگر میں نے (جواب میں) ’نو‘ کہا۔‘

’جو لوگ تجربات کر کے لوگوں کو لا کے بٹھا دیتے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔‘

وزیرِاعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔‘

وزیراعظم آفس کے مطابق ’چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفٰی پیش کیا تھا۔‘


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts