پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

image
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے زلمی کی جانب سے دیے گئے 157 رنز کا ہدف 15 ویں اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یونائیٹد کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 62 اور ویر دیر دوسن نے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زلمی کی جانب سے جیمز نیشم، ارشد اقبال اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور کولن منرو نے کی۔ یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 31 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب کولن منرو 9 رنز بنا کر ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

یونائیٹد کی دوسری وکٹ 98 کے مجموعی سکور پر گری جب رحمان اللہ گرباز 62 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ 

انہوں نے 62 رنز کی اننگز کے لیے 31 گیندیں کھیلیں اور ان کی اننگز میں چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ 

اسلام آباد کی تیسری وکٹ کپتان شاداب خان کی گری جب وہ 112 کے مجموعی سکور پر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان کو جیمز نیشم نے بولڈ کیا۔ وین دیر دوسن نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر شناکا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم نے 75 رنز کی اننگز کے لیے 58 گیندیں کھیلیں۔ ان کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

زلمی کی جانب سے محمد حارث نے 40 اور داسن شناکا نے 11 رنز بنائے۔ زلمی کے ساتھ بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکے۔

زلمی کی جانب سے اوپنرز بابر اعظم اور محمد حارث نے پہلی وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ایک چھا آغاز فراہم کیا۔ لیکن زلمی کا مڈل اور ٹیل بری طرح ناکام ہوا۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے تین، رومان رئیس، فہیم اشرف، شاداب خان اور مبشر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

اس وقت پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر تین میں سے دو میچ جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹد نے اب تک صرف دو میچر کھیلے ہیں۔ اسلام آباد کو ایک میچ میں فتح اور دوسرے میں شکست ہوئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

پشاور زلمی

 بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر، راؤمین پاول، دوسن شناکا، جیمز نیشم، وہاب ریاض، عثمان قادر، ارشد اقبال اور صفیان مقیم

اسلام آباد یونائیٹڈ

کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، وین ڈیر دوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی، مبشر خان، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی اور رومان رئیس


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.