بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دھماکے سے چار ہلاک اور دس زخمی

image

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح دھماکہ بارکھان کے علاقے رکھنی کے بازار میں ایک ہوٹل اور حجام کی دکان کے قریب ہوا جہاں لوگوں کا رش تھا۔

ایس ایچ او سجاد افضل نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

زخمیوں میں ایک بچی اور خاتون بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دونوں شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے قریبی ضلع ڈیرہ غازی خان بھیج دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلٰی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔‘


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts