غریب باپ امام مسجد ہے لیکن ۔۔ بیٹا پولیس کا بڑا افسر بن کر آیا تو باپ نے جذباتی ہوکے کیا کیا؟ ویڈیو

image

پاکستان کے نظام تعلیم میں مدارس کو ہمیشہ مشکوک نظروں سے دیکھا جاتا ہے اور بڑے تعلیمی اداروں کے برعکس مدارس کے طلبہ کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے لیکن اگر انسان میں قابلیت ہو تو وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیتا ہے، ایسے ہی ایک نوجوان قاری معاذ الرحمان نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے پولیس میں اے ایس پی کی پوسٹ حاصل کرکے معاشرے کیلئے اعلیٰ مثال قائم کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق پشاور کی مسجد کے امام کے بیٹے قاری معاذ الرحمان نے ابتدائی تعلیم مدرسے سے حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے پولیس میں اے ایس پی کی پوسٹ حاصل کی۔

سینٹرل سپیریئر سروس کا امتحان جسے عام طور پر سی ایس ایس کے امتحان کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ امتحان مختلف سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کے لیے امیدواروں کی بھرتی کی غرض سے منعقد کیا جاتا ہے۔

سی ایس ایس کے امتحانات کا انعقاد پاکستان میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کرتا ہے۔ امیدواروں کو سی ایس ایس کے امتحان میں شامل ہونے کے تین مواقع دیئے جاتے ہیں۔

صرف پاکستانی شہری اور جموں و کشمیر کے مستقل باشندے اس امتحان میں شرکت کے اہل ہیں۔ ان شہریوں کی عمر 21سے30 سال کے درمیان ہونی چاہیے تاہم عمر میں دو سال کی چھوٹ بھی دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ 32 سال کی عمر کے افراد سی ایس ایس کے لیے اہل ہوتے ہیں۔

امیدواروں کا بیچلرز ڈگری یا اس کے مساوی جو کہ 70 فیصد ہے، میں دوسری ڈویژن کے ساتھ پاس ہونا ضروری ہے۔ جن امیدواروں کے پاس سیکنڈ ڈویژن میں ڈگری نہیں ہے وہ صرف اس صورت میں امتحان دے سکتے ہیں جب انہوں نے ماسٹر ڈگری کے دوران اعلیٰ ڈویژن حاصل کی ہو۔

پشاور کے امام مسجد کے بیٹے قاری معاذ الرحمان کا ابتدائی تعلیم مدرسے سے حاصل کرنے کے باوجود اعلیٰ سرکاری عہدے پر پہنچنا مدارس پر تنقید کرنے والوں کیلئے عملی جواب ہے، قاری معاذ الرحمان کی کامیابی پر باپ نے بہت خوشی کا اظہار کیا اور بیٹے کی کامیابی پر امام مسجد باپ کو لوگوں نے بھرپور مبارکباد دی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts