الیکشن کرانے کے لیے ازخود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

image

پاکستان کی سپریم کورٹ میں صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی۔

گزشتہ سماعت کے دوران جمعے کو حکمران اتحاد میں شامل تین سیاسی جماعتیں نو رکنی بینچ میں شامل جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن پر اعتراض کرتے ہوئے اُن سے مقدمہ نہ سننے کی درخواست کر چکی ہیں۔

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے مقدمے کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ پیر کو ججز کے معاملے پر معترضین کو سنیں گے۔ اور معاملے کے قابلِ سماعت ہونے پر بھی دلائل کو سنا جائے گا۔

جسٹس اطہر من اللہ  اور جسٹس منصور علی شاہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے طریقہ کار پر سوال اٹھا چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts