رنبیر کپور پاکستان میں کام کریں گے یا نہیں؟ وضاحت کر دی

image

نئی دہلی: بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور نے پاکستان میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ ان کے بیان کو درست طریقے سے نہیں سمجھا گیا۔

رنبیر کپور نے ایک تشہیری مہم کے دوران کہا کہ میں کوئی متنازعہ بیان نہیں دینا چاہتا۔ ہمیں آرٹ کو عزت دینی چاہیئے لیکن کوئی آرٹ ملک سے بڑا نہیں ہوتا۔

انہوں نے اپنے پچھلے بیان سے متعلق کہا کہ میں اس وقت ایک فلم فیسٹیول میں تھا جہاں متعدد پاکستانی فلمساز موجود تھے اور وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا میں ایک اچھی کہانی والے پاکستانی اسکرپٹ میں کام کرنا چاہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ سینما کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور میں متعدد پاکستانی فنکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو جانتا ہوں جو بھارتی سینما میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تمھارے ملک کے ساتھ اچھے تعلقات میں نہیں ہے تو آپ کو اپنے ملک کو ترجیح دینی چاہیئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.