علی ظفر کا حکومت کو اہم مشورہ

image

لاہور: گلوکار واداکار علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو اہم مشورہ دے دیا۔

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملکی معیشت بہتر بنانے کی تجویر دی۔

انہوں نے سیاحتی شعبے پر حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ “پاکستان کو سیاحت کی شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے، ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں۔”

علی ظفر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی علاقوں کے علاوہ گوادر پر بھی دبئی کی طرح بیلٹ تیار کریں ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ اگر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یہ کام کر سکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا؟

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے لکھا کہ میں سمجھتا ہوں جو ملک کے لیے اچھا ہے وہ کرنا چاہیے، ملک معاشی خوشحالی پر ہی کام کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.