گھر آئے چور سے محبت کی شادی ۔۔۔ چور اور مکان مالکن کی شادی کی دلچسپ کہانی

image

پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کئی بار نوجوان کسی خاص مقصد کیلئے چوری جیسے اقدام پر بھی مجبور ہوجاتے ہیں اور پکڑے جانے پر انہیں سزاؤں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، یہ اسٹوری ایک ایسے نوجوان کی ہے جس نے چوری کے بعد مکان مالکن سے شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں فضہ نامی خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر نبیل ان کے گھر میں پیسے چرانے کیلئے آئے اور بعد میں ان سے شادی ہوگئی۔

نبیل نامی شخص نے بتایا کہ مجھے فیس ادا کرنے کیلئے 10 ہزار روپے کی ضرورت تھی تو میں نے ان کے گھر میں چوری کی، وہاں 3 لاکھ کے قریب رقم موجود تھی لیکن میں نے اپنی ضرورت کے 10 ہزار چوری کئے لیکن فضہ کے والد نے پولیس کو بلاکر مجھے گرفتار کروادیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے روایتی طور پر ڈنڈوں سے خوب خاطر تواضع کی ، فضہ کے والد تھانے آئے اور مجھے رہائی دلوائی۔ بعد میں وہ مجھے اپنے گھر لے گئے اور باقی پیسے چھوڑ کر 10 ہزار چرانے کی وجہ پوچھی۔

نبیل کا کہنا تھا کہ جب میں نے فضہ کے والد کو اپنی مجبوری کا بتایا تو انہوں نے فضہ کو مجھے آن لائن کام سکھانے کا مشورہ دیا جہاں سے ہماری دوستی ہوئی۔ نبیل کے مطابق انہوں نے اپنی پہلی کمائی سے فضہ کے والد اور فضہ کو گفٹ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجبوری میں چوری لیکن باقی رقم چھوڑنے کی وجہ سے فضہ کی فیملی نے مجھے معاف کردیا اور بعد میں فضہ سے شادی کروادی اور آج ہم اچھی آمدن کی وجہ سے خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts