اپنی جوانی میں 3 جنگیں لڑیں، مگر اب جیل میں ۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر وائرل

image

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی جیل سے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ سلاخوں کے پیچھے معصومیت سے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں ان کی اس تصویر پر جہاں ہزاروں سوشل میڈیا صارفین ان کے مثبت کاموں کو یاد کرتے ہوئے افسوس کر رہے ہیں وہیں ان کے کچھ مخالف بھی میدان میں سرگرم ہیں۔

تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو کچھ دن پہلے اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تھانہ رمنا کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور امجد شعیب کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔ امجد شعیب کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ جس پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر کہا کہ: " ان کو اس طرح دیکھ کر بطور پاکستانی مجھے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔امپورٹڈ حکومت نے ایک محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔ "

امجد شعیب وہ جنرل ہیں جنہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگ پر دفاعی تجزیہ دیا تھا اور ہمیشہ اپنے سینے پر پاکستان کا بیج لگا کر گھومتے ہیں، انہوں نے ہر میدان میں مُلک سے وفاداری کا سچا اور پکا ثبوت دیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts