محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی یہ کسی بھی عمر میں کسی بھی وقت میں اور کسی سے بھی ہو سکتی ہے ۔ ہم نوجوان جوڑوں کو تو محبت کرتے یا ایک دوسرے سے اظہار کرتے ہوئے دیکھتے ہیں پھر بزرگوں کو کیوں نہیں؟ بھارت کے اولڈ ہوم میں ایک بزرگ جوڑے کی شادی بہت مشہور ہو رہی ہے۔
ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ بابو راؤ پٹیل اور 70 سالہ انوسیا شندے ایک دوسرے سے ملے ان کی اچھی دوستی ہوئی اور دوستی سال بھر میں محبت میں بدل گئی۔ جس کا اظہار بابو راؤ نے انوسیا سے خود کیا اور دونوں نے ہندووانہ رسومات کے مطابق اولڈ ہوم میں ہی شادی کرلی۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔
بابو راؤ کہتے ہیں کہ اس کا شوہر مرگیا تھا، بچوں نے چھوڑ دیا، میری بیوی مرگئی تھی بچے نہیں تھے مجھے خود کو مکمل کرنے کے لیے یہ انتخاب سب سے خوبصورت لگا اس لیے میں نے اس عمر میں شادی کا ارادہ کیا اور اب ہم دونوں ایک ساتھ یہیں اولڈ ہوم میں خوشی سے آخری دم تک ساتھ رہ سکتے ہیں۔