’اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘

image

پاکستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ’قومی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے قومی اداروں کے سربراہوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔‘

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف کے حامی ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہوں کے خلاف انڈیا کا ایجنڈا چلا رہے ہیں۔‘

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے افراد کو لگام ڈالیں گے۔‘

وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے قبل سابق فوجی افسر اور ٹی وی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ’لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو عوام اور سرکاری ملازمین کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل گذشتہ برس لسبیلہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادنے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کی جانب سے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.