ہماری شادی پر بھی شک کیا اور اب ۔۔ ارشد شریف کی بیوہ جویریہ نے کونسے چہرے بے نقاب کردیئے؟

image

معروف صحافی ارشد شریف شہید کی بیوہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ جب میری کردار کشی ہورہی تھی تو میری اپنی میڈیا کمیونٹی بھی خاموش تھی۔

گزشتہ سال کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ارشد کو دبئی میں ویزا کی معیاد ختم ہونے پر فوری کینیا جانا پڑا جہاں انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کی سازش ہوئی۔

انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے میرے شوہر کے قتل پر آواز اٹھائی لیکن پاکستان میں میرے شوہر کے قتل کے بعد میرے لئے انتہائی نازیبا مہمات چلائی جارہی ہیں۔

جویریہ صدیق نے کہا کہ گزشتہ مہینے فروری میں میری سنگین کردار کشی کی گئی، عدت کے دوران شادی کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے لیکن حکومت کی حامی میری صحافی برادری میرے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے بجائے سوشل میڈیا صارفین میرے کردار پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور ایسا کرنے والوں کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کی سرپرستی اور حمایت حاصل ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts