انڈیا میں جرمن وزیر خارجہ کا ریڈ کارپٹ استقبال نہ کرنے کا معاملہ کیا ہے؟

image
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انڈیا میں ہونے والی وزرائے خارجہ کی جی20 کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والی جرمن وزیر خارجہ کو جہاز سے اکیلے پروٹوکول کے بغیر اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اینیلینا بیئربوک کے جہاز سے اترنے کے بعد نہ ہی ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور نہ ہی انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے انڈین حکام موجود تھے۔

انڈیا پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے جرمن وزیر خارجہ کو دنیا کے باقی وزرائے خارجہ کی طرح اہمیت نہیں دی۔

دوسری طرف انڈیا میں جرمنی کے سفیر فلپ ایکرمین نے کہا کہ اس میں انڈیا کا کوئی قصور نہیں تھا بلکہ وہ اپنی مرضی سے بغیر پروٹوکول کے جہاز سے اتریں۔

پروٹوکول کیا ہے؟

انڈیا میں پروٹوکول یہ ہے کہ جب کوئی وزیر خارجہ اپنے سرکاری جہاز پر آتا ہے تو اس کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا ہے اور خوش آمدید کہنے کے لیے افسران ایک قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ اگر جہاز کی آمد میں تاخیر ہو تو آدھے گھنٹے تک انتظار کیا جاتا ہے۔

حقیقت میں کیا ہوا؟

انڈیا میں جرمنی کے سفیر فلپ ایکرمین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’جرمن وزیر خارجہ کو پروٹوکول اس لیے نہیں دیا جا سکا کیونکہ وہ وقت سے پہلے ہی انڈیا پہنچ گئی تھیں اور اس وقت انتظامات نہیں کیے گئے تھے اور انہیں جہاز میں بیٹھ کر انتظار کرنے کا کہا گیا۔‘

Warm welcome for Germanys foreign minister in India. pic.twitter.com/ubaP5ot3Yh

— Zlatti71 (@djuric_zlatko) March 3, 2023

ان کے مطابق ’جرمن وزیر خارجہ نے جہاز میں ناشتہ کیا اور پھر پروٹوکول کے بغیر ہی جہاز سے اترنے کا فیصلہ کیا۔‘

’اس میں انڈیا کا کوئی قصور نہیں تھا، جرمن وزیر خارجہ پروٹوکول کی شوقین نہیں ہیں اس لیے انہوں نے اس کے بغیر ہی جہاز سے اترنے کا فیصلہ کیا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.