“سب کو ہنساتا تھا بہت خوش مزاج اور زندہ دل انسان تھا۔ 3 مہینوں سے یہاں زمان پارک میں کارکنوں کے ساتھ موجود تھا۔ جب رات کو تھک جاتا تھا تو کرسی پر بیٹھ کر ہی نیند پوری کرلیتا تھا“
یہ کہنا ہے علی بلال کے دوستوں کا جن کے مطابق ان کے دوست اور ساتھی کو قتل کیا گیا ہے۔ علی بلال کی ایسی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو انھوں نے مرنے سے پہلے دوستوں کو ہنسانے کے لئے بنائی تھی۔ ویڈیو دیکھیں۔
بوڑھا باپ اور بھائی بے بسی سے رات بھر تھانے میں بیٹھے رہے
اس ویڈیو میں علی بلال کو فلمی ڈائیلاگ بولتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ ان کی لاش ملنے کے بعد گزشتہ رات علی بلال کے بوڑھے والد اور بھائی بے بسی سے رات بھر ایف آئی آر درج کرانے کے لئے پولیس اسٹیشن میں بیٹھے رہے۔