امریکی ریاست ٹیکساس میں جمعے کے روز اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور لڑکیوں کے ایک کیمپ میں موجود 25 افراد لاپتہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم آزادی کے موقع پر پیش آنے والے اس سانحے کو ’حیران کن‘ اور ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔
- کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گِرنے سے اب تک کم از کم 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے
- تاحال عمارت گِرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی مگر حکومت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ 50 سال پرانی عمارت گنجان آباد علاقے بغدادی میں واقع تھی جس میں 13 خاندان رہتے تھے۔
- امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے کم از کم 24 افراد کی ہلاکت کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے جہاں ایک سمر کیمپ میں موجود 20سے زائد لڑکیاں اب بھی لاپتہ ہیں۔
- امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ مغربی وسطی ٹیکساس کے کچھ حصوں میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔
- پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے 30 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا
امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ