سعودی عرب کا سیاحتی ویزوں کا اعلان ۔۔ کیا سیاحتی ویزے پر سعودیہ جانے والے عمرہ کرسکتے ہیں؟

image

سعودی عرب نے جی سی سی ممالک کے تمام اقامہ ہولڈرز کے لیے سیاحتی ویزوں کا اعلان کردیا ہے، الیکٹرانک ویزے کے اجرا کےلیے کسی بھی پیشے سے تعلق رکھنے والے غیرملکی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

سعودی حکومت کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں اقامہ پرمقیم غیر ملکی خواہ انکا پیشہ کوئی بھی ہو وہ سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنے کے اہل ہوں گے اور سیاحتی ویزے پرآنے والے مسلمان سیاحوں کوعمرہ کی ادائیگی کی بھی اجازت ہوگی۔

قبل ازیں وزارت سیاحت نے اس حوالے سے کہا تھا کہ مملکت کے سیاحتی ویزے کا دائرہ وسیع کرنے کےلیے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس کا اعلان کیا جائے گا۔ سیاحتی ویزے کے حوالے سے قواعد کی منظوری وزیرسیاحت احمد بن عقیل الخیطب نے جاری کی ہے۔

سیاحتی ویزے کے حوالے سے جاری شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کے لیے لازمی ہے کہ جی سی سی میں مقیم درخواست گزار غیرملکی کا اقامہ کم ازکم 3 ماہ کےلیے کارآمد ہو۔

وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے مرکزی درخواست دہندہ کے ساتھ آنے والے اول درجے کے رشتہ دار اورکفیلوں کے ہمراہ آنے والے ملازمین کے لیے جاری کرایا جاسکتا ہے۔

سیاحتی ویزے پرآنے والوں کےلیے مقررہ قواعد میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سیاحتی ویزے پرآنے والے مقامی قوانین کا احترام کریں اس حوالے سے ان کےلیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی دستاویزاپنے ہمراہ رکھیں۔

سیاحتی ویزے پرآنے والوں کو حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی نہ ہی وہ افراد حج سیزن کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جاسکیں گے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts