’نفیس جھوٹی‘ اور ’پیارے مکار‘ کے ساتھ فلمیں دیکھ کر اچھا وقت گزرا: عالیہ بھٹ

image
بالی وُڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور اور شردھا کپور کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے نظر آ رہی ہیں جس پر’تو جھوٹی میں مکار‘ لکھا ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’نفیس جھوٹی (شردھا کپور) اور پیارے مکار (رنبیر کپور) کے ساتھ فلمیں دیکھ کر بہت پیارا وقت گزرا ہے، آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔‘

’تو جھوٹی میں مکار‘ 8 مارچ کو ریلیز ہوئی ہے۔ یہ رومانس کامیڈی ڈرامہ طرز کی فلم ہے جس میں رنبیر کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

باکس آفس رپورٹ کے مطابق ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے اب تک 53 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

رنبیر کپور اور شردھا کپور کے کیریئر میں یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ستارے بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

#TuJhoothiMainMakkaar puts up a solid show on Day 4… National chains witness 68.93% jump, while mass circuits grow marginally… Eyes ₹ 70 cr+ total in its 5-day *extended* weekend… Wed 15.73 cr, Thu 10.34 cr, Fri 10.52 cr, Sat 16.57 cr. Total: ₹ 53.16 cr. #India biz. #TJMM pic.twitter.com/wgqFdoR3tu

— taran adarsh (@taran_adarsh) March 12, 2023

اس فلم کی تشہیر رنبیر کپور اور شردھا کپور نے الگ الگ کی تھی جس کے بعد میڈیا میں ان افواہوں نے جنم لیا تھا کہ رنبیر کو اُن کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے شردھا کے ساتھ فلم کی پروموشن سے منع کیا ہے۔

اس سلسلے میں میڈیا سیشن میں بات کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا تھا کہ ’وہ کیوں منع کرے گی؟ آپ ایسے ہی افواہ اڑا رہے ہیں۔ ایسا کسی نے نہیں بولا ہے۔ آپ تنازع کھڑا کر رہے ہیں۔ آج کل میری زندگی میں کوئی تنازع نہیں ہے۔‘

ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور سے کسی اور تقریب میں بھی ایسا ہی سوال پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ فلم میکرز چاہتے ہیں کہ عوام سنیما گھروں میں ہی پہلی بار نئی جوڑی دیکھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.