مسلمان لڑکے سے شادی کے لیے بھارت چھوڑ کر پاکستان آگئی اور پھر ۔۔ اپنا ملک چھوڑنے والی لڑکی کے ساتھ ائیرپورٹ پر کیا ہوا؟

image

مجھے اب پاکستان سے بے انتہا محبت ہو گئی ہے کیونکہ یہاں مجھے میرے شوہر ملے۔ یہ تعریف والے الفاظ تھے ایک بھارت کی سکھ خاتون کے جو اب ہمیشہ کیلئے پاکستان کی ہو گئی ہیں۔

دارصل ماجرا یہ ہے کہ انہوں نے پاکستانی نوجوان سے محبت کی شادی کی ہے اور وہ بھی پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی میں۔

اس بھارتی لڑکی کا پرانا نام نیرو تھا اور یہ امرتسر کی رہنے والی تھی پر کہتی ہے کہ پہلی نظر میں ہی انہوں نے دبئی میں مجھ کو شادی کی آفر کر دی لیکن میں نے انہیں تھپڑ جڑ دیا کہ یہ کیا طریقہ ہے ایک لڑکی کے ساتھ بات کرنے کا پر کچھ دنوں بعد مجھے احساس ہوا کہ میرا رویہ انتہائی برا تھا تو میں نے ان سے معافی مانگی اور خود شادی کرنے کا دوبارہ کہا۔

جبکہ پاکستانی نوجوان کا کہنا ہے کہ میں گیا تو تھا مزدوری کرنے پر وہاں سے مجھ کو جیون ساتھی مل گئی جس نے میرے لیے اسلام قبول کیا، اپنا گھر، ماں باپ سب چھوڑ دیے اور ایک غیر ملک میں، صرف میرے سہارے آ گئی۔

یہی نہیں اس لڑکے کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ان کے پنجابی پہناوے سے بہت زیادہ متاثر ہوا اور یوں لگا کہ جیسے یہ لاہور کی ہیں رہنے والی۔

پر حقیقت معلوم ہوانے کے بعد بھی ہم دور نہ ہوئے، ائیر پورٹ پر آتے ہی خاندان والوں نے بہترین استقبال کیا۔ اس کے علاوہ دوران انٹرویو لائبہ کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے بعد اب یوں لگتا ہے کہ جیسے نئی زندگی ملی ہو۔

اور تو اور انہوں نے پہلا کلمہ بھی پڑھ کر سناتے ہوئے انتہائی ادب کے ساتھ پہلے سر پر دوپٹہ اوڑھ لیا ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts