کبھی سنا ہے کوئی لیڈر گرفتاری کے ڈر سے چھپ کر بیٹھا ہو: مریم نواز

image

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ ’توشہ خانہ میں عدالت نے بلایا تو کہتا ہے کہ میں نہیں آسکتا، میری جان کو خطرہ ہے۔‘

منگل کو شیخوپورہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’پوچھتی ہوں کہ چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے۔‘

’جس نے چوری نہیں کی ہوتی تلاشی بھی دیتا ہے اور بیٹی کا حساب بھی دیتا ہے۔ عمران خان کو عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھا دیتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ظل شاہ کئی ہفتے اس کے گھر کے باہر بیٹھ کر اس کی حفاظت کرتا رہا لیکن اس نے ظل شاہ سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔ ظل شاہ جاتے جاتے پوری قوم کو عمران خان کا مکروہ چہرہ دکھا گیا۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’عمران خان کہتا ہے جان کو خطرہ ہے اور شام کو ریلی میں نکل جاتا ہے۔ یقین مانو اگر میرا لیڈر ایسا ہوتا، میرا باپ ایسا ہوتا تو میں شرم کے مارے کسی کو منہ نہ دکھا سکتی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے گھر کے اندر بلٹ پروف کمرہ بنایا ہے اور چھپ کر بیٹھا ہے۔  کبھی سنا کوئی لیڈر گرفتاری کے ڈر سے چھپ کر بیٹھا ہو۔‘

انہوں نے کہا کہ جب تک نواز شریف کے ساتھ انصاف نہیں ہو گا ن لیگ ایسا الیکشن کبھی نہیں چاہے گی۔

’ایسا نہیں ہو سکتا کہ نواز شریف سزائیں بھگتے اور عمران خان یونہی پھرتا رہے۔ پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرو اور پھر چاہے کل ہی الیکشن کروا دو۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔‘

مریم نواز نے کہا کہ ’ن لیگ الیکشن جیتنے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے اور ہم الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔‘

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تمہارا جتنا ظلم مریم نواز نے تین چار سال برداشت کیا تم مرد ہو کر بھی اس کا ایک فیصد برداشت نہیں کر سکتے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.