’پیارا ڈان‘، سنجے دت فلم ہیرا پھیری 3 میں نظر آئیں گے

image

اداکار سنجے دت کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 میں نظر آئیں گے جس میں وہ نابینا ڈان کا کردار ادا کریں گے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی ہیرا پھیری 3 کی کاسٹ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، کارتک آریان اور پاریش راول بھی شامل ہیں۔

سنجے دت جنہوں سے جب ہیرا پھیری 3 میں اداکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کو تصدیق کی کہ وہ ایک نابینا ڈان کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کی ٹیم رواں سال ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ شروع کرے گی۔

سنجے دت کے فلم میں کردار کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یہ کافی اہم کردار ہے۔ کچھ ایسا ہی ہے جیسا فلم ویلکم (2007) میں فیروز خان کا کردار تھا۔ لہذا یہ بھی ایک پیارا ڈان ہو گا۔‘

سنجے دت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ہاں، میں فلم کر رہا ہوں۔ پوری ٹیم کے ساتھ شوٹنگ کرنا بہت پُرجوش ہو گا۔ یہ ایک بہترین پروجیکٹ ہے اور میں اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ میرا رشتہ بھی بہت پرانا ہے اور میرے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔‘

ہیرا پھیری 3 میں کارتک آریان کے کردار کی تصدیق گزشتہ سال ہوئی تھی لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اکشے کمار اس فلم میں کس کردار میں نظر آئیں گے۔ گزشتہ سال اکشے کمار نے کہا تھا کہ وہ ہیرا پھیری 3 کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم اس سال فروری میں انہوں نے فلم کا پرومو شوٹ کیا۔

ہیرا پھیری سیریز کی پہلی فلم پریہ درشن نے ڈائریکٹ کی تھی اور یہ 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ 1989 کی ملیالم فلم رام جی راؤ کا ری میک تھی۔

نیرج ووہرا نے اس فلم کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ لکھی اور ہدایت کاری کی جو 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں فلموں میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے اداکاری کی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.