سونے کی چمکتی خوبصورت اینٹوں پر کعبہ کی پروقار تصویر کا حسین منظر یقین دیکھنے والوں کی آنکھوں کو سکون بخش رہا ہوگا۔ یہ سونے کی اینٹیں دراصل برطانیہ کے سونے کی اینٹیں بنانے والی کمپنی رائل منٹ نے خاص طور پر رمضان سے پہلی بنوائی ہیں۔
خالص سونے کے بسکٹ
واضح رہے کہ سونے کے یہ بسکٹ 20 گرام کے ہیں اور 999.9 فیصد خالص سونے کے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ایک سونے کے بسکٹ کی قیمت 1 لاکھ 112 اعشاریہ 58 برطانوی پاؤنڈز ہے۔
کمپنی میں قیمتی دھاتوؤں کے ڈائریکٹر اینڈریو ڈکی کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کی شبیہہ سکے پر بنانے کے لئے 1100 سالہ تجربے کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ تمام کاریگروں نے مسلمانوں نے کے لئے رمضان کے موقع پر بہت محنت سے اس مقدس مقام کی تصویر کو سونے کی اینٹ پر تیار کیا ہے۔ جب کہ اس کی پیکنگ بھی اسلامی ثقافتی انداز میں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان سکوں سے حاصل ہونے والی رقم کو ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے بھیج دیا جائے گا۔