مکیش امبانی کے گھر پر کام کرنے والے شیف کی تنخواہ کتنی ہے؟ دلچسپ معلومات جو آپ کو حیران کردے گی

image

مکیش امبانی کا نام دنیا بھر میں مشہور ہے۔ دکھنے میں تو وہ ایک عام اور سادہ سے انسان نظر آتے ہیں مگر پیسہ اتنا ہے کہ روزانہ کروڑوں بھی خرچ کریں تو کوئی کمی نہ ہو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو بھارت کے مالدار ترین شخص اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی سے متعلق حیرت انگیز معلومات فراہم کریں گے۔

مکیش امبانی کے ساتھ کام کرنے والے بھی دولت مند کہلاتے ہیں۔ ان کے نوکر، ڈرائیور اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں بھی لاکھوں میں ہوتی ہیں۔

لیکن مکیش امبانی کے شیف کی تنخواہ کتنی ہے کیا آپ لوگ جانتے ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے شیف ان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں کام کرتے ہوئے ماہانہ 2 لاکھ روپے سے زائد کماتے ہیں۔

گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو مکیش ماہانہ تنخواہ دینے کے علاوہ انشورنس اور ٹیوشن ری ایمبرسمنٹ بھی فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے گھر میں عملے کے کچھ ارکان اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں۔

مکیش امبانی بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی نجی زندگی کو اچھا اور مثبت رکھنے کے لیے اپنے عملے کو بھرپور انداز سے سپورٹ کرتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts