ہم نے اپنی نوکری چھوڑ دی کیونکہ ۔۔۔ سموسے بنا کر 1 سال میں میاں بیوی نے کیسے 45 کروڑ روپے کما لیے؟

image

گرما گرم مزیدار سموسے شام کی چائے اور بارش کے موسم کا لطف بڑھا دیتے ہیں۔ مزیدار سموسہ چاٹ بہت ذائقہ دار لگتی ہے۔ لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اس سموسے سے بھی کوئی لاکھوں روپے کما سکتا ہے؟ یقیناً نہیں تو آج جانیے بھارتی جوڑے کی ایسی کہانی جو ہر کسی کو گھر بیٹھے پیسے کمانے کا ہنر بتا دے۔

ندھی سنگھ اور شیکھر ویر سنگھ جن کا تعلق بھارتی شہر بنگلور سے ہے۔ یہ دونوں میاں بیوی نے اپنی لاکھوں روپے کی نوکری چھوڑ دی اور ایک چھوٹی سی سموسوں کی دکان کھولی جس میں وہ معمولی سا بزنس چلا رہے تھے جس کے ساتھ انہوں نے اپنے کام کی خوب مارکیٹنگ کی۔ ندھی بہت محنت سے جگہوں جگہوں گھومتی اور اپنے سموسے کی دکان کو پروموٹ کرتی رہی۔ ایک دن اچانک ان کو 80 ہزار سموسے بنانے کی آفر ہوئی جس پر وہ حیران رہ گئیں کیونکہ اس کے لیے ان کو ایک بڑی دکان کی ضرورت تھی، بہرحال انہوں نے بھرپور طریقے سے اس کام کو انجام دیا اور اب یہ ایک مہینے میں 12 لاکھ جبکہ سال میں 45 کروڑ روپے کما لیتے ہیں۔

دونوں نے جب بزنس شروع کیا تو ان کے پاس نوکری نہیں تھی اور دکان کھولنے کی رقم کو جمع کرنے کے لیے اپنا گھر تک بیچ دیا تھا۔ دونوں نے نے اپنا سموسوں کا بزنس ایک چھوٹی سی دکان سے 2016 میں شروع کیا، اس بزنس کے لیے اپنی لگژری نوکریاں چھوڑیں، اور اب یہ اچھا کما رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے برانڈ کا نام 'سموسہ سنگھ' رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مکمل صفائی کے ساتھ سموسے فروخت کیے جائیں گے۔ ان کے پاس آلو، قیمے اور سبزیوں کے علاوہ بھی سموسوں کی دیگر ورائٹی موجود ہے جس کو لوگ کھانے کے لیے دور دراز علاقوں سے ان کے پاس جاتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts