کہتے ہیں ناں اللّٰہ جسے چاہے راہِ راست پر لے آتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ہی برطانیہ میں ہوا، آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں پوری اسٹوری
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی مطابق، برطانیہ کے امیر ترین بزنس مین جو کہ موبائل ہوم پارک کمپنی "وائلڈ کرسٹ پارکس" کے موجودہ چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، "الفریڈ ولیم بیسٹ" عرف 'ایلفی' کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، کچھ ماہ قبل ایلفی بیسٹ کی جانب سے مسجد سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس کے نیچے لکھا تھا کہ، "جسے اللّٰہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور اللّٰہ جسے گمراہ کر دے اسےکوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔"
اسکے علاوہ ایک ہفتہ قبل ایلفی بیسٹ نے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا، "تمام تعریفیں اللہ کیلیئے ہیں۔"
اپنے ایک پوڈکاسٹ میں ایلفی نے بتایا کہ وہ ایک اچھے مسلمان بننا چاہتے ہیں، اور ان کے پاس جتنی بھی سونے کی گھڑیاں تھیں وہ انہوں نے بیچ دی، کیونکہ اسلام میں مرد کیلیئے سونا پہننا حرام ہے۔
واضح رہے 2019 میں سنڈے ٹائمز یو کے نے ایلفی کو برطانیہ کے امیر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
جبکہ اگر ان کے ماضی میں جا کے دیکھا جائے تو ایلفی نے 1990 میں ایک فون شاپ سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور اب وہ برطانیہ کے امیر بزنس مین میں شمار ہوتے ہیں۔