عمان نے 100 سے زائد ممالک کے سیاحوں کو 14 دن تک ویزہ کے بغیر داخلے اجازت دیدی ہے تاہم پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ ویزا فری سفر کے اہل 100 سے زائد ممالک کونسے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو عمان کا دورہ کرنے کی ترغیب دینا ہے، جو اپنی قدرتی خوبصورتی، بھرپور تاریخ اور منفرد ثقافت کے لیے جانا جاتا ہے۔رائل عمان پولیس نے ان ممالک کی فہرست شائع کی ہے جن کے شہری اس نئی پالیسی کے اہل ہیں۔
ویزا فری ممالک میں پرتگال، سویڈن، ناروے، اٹلی، بلغاریہ، سوئٹزرلینڈ، کروشیا، ہنگری، سربیا، جارجیا، ڈنمارک، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، بیلجیئم، رومانیہ، سلووینیا، فن لینڈ، لکسمبرگ، مالٹا، موناکو، قبرص، یوکرین، اسپین شامل ہیں۔
جمہوریہ چیک، آسٹریا، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، سلوواکیہ، فرانس، نیدرلینڈز، وینزویلا، کولمبیا، یوراگوئے، پیراگوئے، ارجنٹائن، برازیل، جاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقہ، روس، چین، ریاستہائے متحدہ امریکہ، ترکی، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، ایران، آسٹریلیا، انڈونیشیا، تائیوان، کینیڈا، ملائیشیا اور سنگاپور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
البانیہ، الجزائر، اندورا، ارجنٹائن، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بیلاروس، بھوٹان، بولیویا، بوسنیا اور ہرزیگوینا، برازیل، برونائی دارالسلام، بلغاریہ، کینیڈا، چلی،چین (بشمول ہانگ کانگ اور مکاؤ)، کولمبیا، کوسٹا ریکا، کروشیا، کیوبا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، ایکواڈور، ایسٹونیا، مصر، فن لینڈ، فرانس، فرانسیسی گنی، جارجیا، جرمنی، یونان، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، ہنگری کے شہری بھی بغیر ویزا داخل ہوسکتے ہیں۔
آئس لینڈ، انڈیا، انڈونیشیا، ایران، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کرغزستان، لاؤس، لٹویا، لبنان، لیختنسٹین، لتھوانیا، لکسمبرگ، مقدونیہ، ملائیشیا، مالدیپ، مالٹا، موریطانیہ، میکسیکو، مالڈووا، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، نکاراگوا، ناروے، پانامہ، پیراگوئے، پیرو، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سلواڈور، سان مارینوکا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
سربیا، سیشلز، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اسپین، سورینام، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکی، ترکمانستان، برطانیہ، یوکرین، ازبکستان، ویٹیکن، وینزویلا، ویتنام کو ویزا فری انٹری کی اجازت ہوگی۔ بحرین، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بھی عمان میں داخل ہونے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔
ہندوستانی سیاح عمان آمد پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں اگر ان کے پاس امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، شینگن ممالک، جاپان کا داخلہ ویزا ہے، یا ان کے پاس جی سی سی ممالک میں سے کسی ایک سے رہائشی اجازت نامہ ہے اور وہ کسی منظور شدہ پیشے میں کام کرتے ہیں ۔
عمان حالیہ برسوں میں اپنی سیاحت کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے کوششیں کر رہا ہے جس کا مقصد اپنی معیشت کو متنوع بنانا اور تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنا ہے۔
ویزا فری انٹری اور ویزا آن ارائیول کے اختیارات کے علاوہ عمان اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سیاحت کے نئے پرکشش مقامات، جیسے لگژری ریزورٹس، میوزیم اور ہیریٹیج سائٹس کی ترقی پر بھی کام کر رہا ہے۔