جس جس نے قرض لیا تھا اب وہ ۔۔ جنرل اسٹور کے مالک نے سارے کاغذات کو آگ کیوں لگا دی؟ رمضان کا ایسا استقبال جو ہر مسلمان دکاندار کیلئے ایک روشن مثال

image

عراق سے تعلق رکھنے والے ایک جنرل اسٹور کے مالک نے ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر اپنے قرضوں کی تفصیلات کا رجسٹر نذر آتش کرکے تمام کسٹمرز کے قرضے معاف کردیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے والے ایک جنرل اسٹور کے مالک علی ہلال نے ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر اپنے قرضوں کی تفصیلات کا رجسٹر نذر آتش کرکے تمام کسٹمرز کے قرضے معاف کردئے۔

جلتے رجسٹر کے ساتھ لی جانے والی تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے عراقی باشندے نے اعلان کردیا کہ ان کے تمام سابقہ واجبات اور کھاتے کلیئر ہوچکے ہیں ، ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

اب کوئی مقروض قرض دینے کے لئے ان کی دکان رخ نہ کرے، کسی کو اس کاقرضہ ادا کرنے کے لئے قرض لیکر دینے کی ضرورت نہیں۔ اس حوالے سے فکر نہ کریں۔ رمضان کو قرض کے بوجھ سے ہلکا ہوکر گزاریں۔ عبادت کریں۔

ماہ رمضان معافی اور تسامح کا مہینہ ہے۔ اللہ معاف کرتا ہے تو ہم کیوں نہ کریں۔ گناہوں کی معافی مانگیں اور ہوسکے تو اسے بھی اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

عراق کے شمالی شہر موصل سے تعلق رکھنے والے سے تعلق رکھنے والے جنرل اسٹور کے مالک موید الموزان کی یہ تصویر عرب دنیا میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دیکھنے والوں نے اس کی بہت تعریف کی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts