رات کا وقت ہو سڑک پر چلتی گاڑی سے ہزاروں روپے کے نوٹوں کی بارش ہورہی ہو، آپ اس سڑک پر سفر کر رہے ہوں اور وہ اڑتے ہوئے پیسے اپنی مٹھی میں قید کرلیں واہ کیا منظر ہوگا۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عام یوٹیوبر کروڑوں روپے کی سپورٹ کار میں رات کے وقت سڑک پر پیسوں کی بارش کرتے ہوئے جا رہا ہے۔ لیکن حیران کُن بات یہ ہے کہ ان پیسوں کو جب لوگوں نے اکٹھا کیا اور دیکھا کہ یہ تو نقلی نوٹ ہیں۔ اس واقعے کی تحقیقات جب پولیس نے کی تو پتہ چلا یہ یوٹیوبر صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتا تھا اور اپنی ویڈیو شوٹ کر رہا تھا۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر کوئی اس لڑکے کی تلاش میں نکلا، جب پولیس نے اس کو گرفتار کیا تو پتہ چلا یہ نقلی پیسے بھی اس نے کسی کمپنی کے ملازموں سے چوری کروائے تھے، اپنی ویڈیوز میں دکھانے کے لیے۔