مسلمان ہیں پر مندر کا بھی خیال رکھتے ہیں ۔۔ بھارت کے یہ 40 سالہ نورانی چہرے والے بابا جی کس طرح ایک ساتھ 2 عبادت گاہوں کا خیال رکھتے ہیں؟ دیکھیے

image

یہ مسلمان ہندؤں میں بہت مشہور ہے اور وہ اس کی تعریفیں کرتے ہیں۔ جی ہاں ہم یہاں ایک ایسے اللہ کے خاص بندے کی بات کر رہے ہیں جو بھارت میں رتے ہیں اور سب ان کی خوب عزت کرتے ہیں۔ دارصل یہ ایک مندر اور مسجد کا خیال رکھتے ہیں۔

ان کا نام ہے محمد ظہیر اور یہ بھارتی شہر اندور کے رہائشی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں مسلمان ہوں مگر پھر بھی مندر کی بھی دیکھ بھال کرتا ہوں جس کا مقصد یہ ہے کہ اپنے بچوں کواور معاشرے کے دوسرے لوگوں کو یہ پیغام دے سکوں کہ کس طرح آپ نے امن و سکون سے رہنا ہے ۔ یہ پچھلے 6 سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔

یہی نہیں ان کی پچھلی کئی نسلیں بھی اس شیوا مندر کی دیکھ بھال کر چکی ہیں ۔اور تو ارو جب بھی کوئی غیر ملکی یہاں بھارت گھومنے پھرنے آتا ہے تو یہ کئی سال پرانا مندر بھی دیکھنے چلے آتے ہیں۔

تو اگر کوئی پوجاری موجود نہ ہو تو یہ اس کی پوجا میں کرنے میں مدد بھی کرتے ہیں۔اور تو اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ یہ مندر ارو مسجد میں جھاڑو مارتے، لوگوں کو کھانا کھلاتے اور کسی مذہبی موقعے پر ان دونوں عبادت گاہوں کو سجاتے بھی ہیں۔

خیال رہے کہ 40 سالہ محمد ظہیر اپنے لیے اس بات کو فخر سمجھتے ہیں کہ اس قدر بڑے بھارت میں وہ ایک شخص ہیں جو 2 علیحدہ مذہب کی عبادت گاہوں کی خدمت کرتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts