بچے اپنے والدین پر جان چھڑکتے ہیں کیونکہ وہ ان کی نظروں میں ان کے آئیڈیل ہوتے ہیں۔ جب وہ کسی پریشانی میں ہوتے ہیں تو بچے بھی انہیں دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک باپ بیٹے کی ایک ایسی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس نے سب کو افسردہ کر دیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد بستر مرگ پر لیٹا ہے اور تکلیف میں دکھائی دے رہا ہے، اور برابر میں اس شخص کا ننھا بیٹا بھی موجود ہے جو اپنے باپ کے سرہانے بیٹھ کر رو رہا ہے۔
بیٹا بیمار باپ کے سر پر ہاتھ پھیرے جا رہا ہے اور انہیں دلاسہ دے رہا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ مذکورہ ویڈیو کو دیکھ کر کوگ افسردہ ہوگئے ہیں۔
ویڈیو کو 14 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور بچے کے والد کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔