کٹی پھٹی جیکٹس اور جینز کے ساتھ سڑکوں پر آگئے۔۔ کے پاپ سے متاثر اب کے فیشن! کوریا میں اسٹریٹ اسٹائل فیشن شو

image

منفرد نظر آنے کا شوق یا پھر اپنی ذات کے اظہار کا نیا طریقہ۔ کوریا کے نوجوانوں میں چھپے اس جذبے کو آخر کیا نام دیا جائے جس نے ان کے کپڑے پہننے کے انداز اور شخصیت کو دنیا کی باقی ثقافتوں سے بالکل ہی بدل کر رکھ ڈالا ہے۔

حال ہی میں 5 روزہ سیؤل فیشن ویک منعقد کیا گیا جس میں رن وے فیشن شو کو ذاتی انداز یں دکھانے کے لئے نوجوان ماڈلز سڑکوں پر نکل کر ماڈلنگ کرنے لگے۔

اس فیشن شو کی خاص بات یہ تھی کہ جنوبی کوریا میں انتہائی سرد موسم ہونے کے باوجود ماڈلز نے لباس کا انتخاب کرتے ہوئے موسم کی سختی کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا اور ایسی جینز خوشی خوشی پہنیں جو سامنے سے فیشن کے مطابق کٹی ہوئی تھیں۔

مشہور کوریائی ڈیزائنرز لی سیونگ ڈونگ کہتے ہیں کہ“ ہم صنف میں تفریق کیے بغیر لباس بناتے ہیں۔ ہمارا انداز اسٹریٹ اسٹائل ہے جو نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے“


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts