سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے اپنی گرفتاری کا امکان ظاہر کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر ایک پوسٹ میں اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔
ٹرمپ کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ ان پر اگلے ہفتے فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔اگر ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو یہ کسی سابق امریکی صدر کے خلاف پہلا مجرمانہ مقدمہ ہوگا۔