انڈسٹری میں آئی تو لوگوں نے کہا ناک کی سرجری کروا لو: ماہرہ خان

image

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جن وہ شوبز انڈسٹری میں آئیں تو لوگوں نے انہیں ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ دیا جسے انہوں نے رد کر دیا۔

اتوار کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایک شام ماہرہ خان کے نام سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس نشست کی میزبانی معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کی۔

انور مقصود نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ آپ میں اور شاہ رخ خان میں سوائے ناک کے اور کیا کامن ہے؟‘

ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں جب انڈسٹری میں آئی تو لوگوں نے کہا کہ ناک کی سرجری کروا لو۔ میں نے کہا کہ کھبی نہیں، اگر ناک کٹوا دی تو کیا فائدہ۔‘

انور مقصود نے پوچھا کہ وہ سیاسی جماعتوں میں کس کے ساتھ ہیں تو ماہرہ خان نے جواب دیا کہ ’میں پٹھان کی طرف ہوں۔ میری خواہش ہے کہ کوئی بھی لیڈر آئے ایماندار آئے۔‘

اس پر انور مقصود نے کہا کہ ’ایک ایماندار سب کو بے ایمان کر سکتا ہے ۔ 23 کروڑ کی آبادی ہے اگر ریاست مدینہ بن گئی تو 19 کروڑ کے ہاتھ کٹے ہوں گے۔‘

اداکاری کے حوالے سے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میری بچپن سے خواہش تھی کہ اداکارہ بنوں۔ میری نانی کو اس بات  پر اعتراض تھا۔ مجھے وی جی بننے کی آفر ہوئی تو کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنا ہے۔ وی جے بننے کے لیے گھر والوں سے اجازت لی۔‘

’شعیب منصور کی کال آئی تو یقین نہیں آیا۔ شعیب منصور نے فلم بول کے لیے آفر دی۔‘

ان سے پوچھا گیا کہ ہندوستان میں کام کرنا کیسا لگا تو ماہرہ خان نے کہا کہ ’مجھے بہت اچھا لگا ہندوستان میں کام کر کے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا۔‘

ماہرہ خان نے کہا کہ ’پرانے گانے سنتی ہوں۔۔یہ میرا شوق ہے۔ پاکستانی صوفی کلام بہت پسند ہے۔ ہندوستان میں مجھے رفیع صاحب کے گانے بہت پسند ہیں۔ مجھے گیتا دت کے گانے بہت پسند ہوتے ہیں۔‘

’میں جب کالج گئی اپنے ساتھ دو ڈی وی ڈیز لے کر گئی۔ ایک  گرو دت کی پیاسا اور دوسری آنگن ٹیڑھا۔ میں جب اداس ہوتی تھی تو آنگن ٹیڑھا دیکھا کرتی تھی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.