شادی کے دن صرف سفید کپڑے پہنتے ہیں اور ۔۔ عمان میں شادیاں کیسے ہوتی ہیں اور ان کے ہاں سفید رنگ کی اہمیت کیوں؟

image

شادی کا دن ہر انسان کو یاد رہ جاتا ہے ہر کوئیا س دن کو خاص منانے کی مناسبت سے مختلف چیزیں کرتا ہے یا پھر گھر والے آپس میں مل بانٹ کے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ کہیں گانے باجے تو کہیں ڈھولکی اور مہندی کے ایونٹ صرف اور صرف اس دن کو یادگار منانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔ ہر ملک کا اپنا الگ رواج ہے اور بالکل اسی طرح عمان کی بھی اپنی ہی الگ اور منفرد ثقافت ہے۔

پاکستان میں تو شادیوں میں ڈھولکیاں بھی ہوتی ہیں، رت جگے بھی، مہندی بھی اور نکاح الگ، برائیڈل شاور الگ، بارات کا ایونٹ اور ولیمے کا الگ الگ لیکن عمان میں صرف اور صرف شاید کے 2 ایونٹ ہوتے ہیں۔ آئیے بتاتے ہیں آپ کو عمان میں شادیاں کس طرح کی جاتی ہیں؟

عمان میں شادیاں کس طرح کی جاتی ہیں؟

عمان میں شادی کا آغاز سب سے اہم تقریب نکاح سے ہوتا ہے جو کہ سارا انتظام لڑکے والے کسی بڑی جامع مسجد میں کرتے ہیں اور سب سے زیادہ عمر دراز امام کی نکاح پڑھاتے ہیں۔ جب نکاح ہو جاتا ہے تو چھوہارے نہیں بلکہ میٹھا حلوہ اور قہوہ بانٹا جاتا ہے جس کے بعد سب لوگ آپس میں گلے ملتے ہیں۔ لڑکا اپنے خنجر کو پکڑ کر سارے ہال میں گھومتا ہے اور پھر سب لوگ اپنے اپنے گھر چلے جاتے ہیں۔ اسکے اگلے روز لڑکے والوں کے گھر ان کے تمام تر قریبی دوستوں اور دلہن والوں کی دعوت ہوتی ہے جس میں دلہن بھی شرکت کرتی ہے اور اپنے والد کے گھر سے جو کے آٹے کا کوئی کھانا بنا کر لاتی ہے۔ جس پر اسے سلامی پیش کی جاتی ہے۔

شادی کے دن جوڑے کا سفید کپڑے پہننا لازمی ہے ان پر لازم ہے کہ اس امر کی پابندی کریں اور صدقے کے طور پر اپنے ملازموں یا غریبوں میں بھی سفید جوڑے تقسیم کریں۔ شادی کے دن دولہا خنجر کے بناء نہیں جاتا کیونکہ یہ اس کوعورت کے لیے باحفاظت سمجھے کی دلیل ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.