2 دن کے بچے کا جھولا توڑ دیا۔۔ کل میرا آپریشن ہوا اور آج! پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ اپنے بچے کو دیکھ کر روپڑیں

image

“کل میرا آپریشن ہوا ہے۔ 2 دن کا بچہ ہے۔ اگر اسے کچھ ہوجاتا تو کون جوابدہ ہوتا“

یہ کہتے ہوئے خاتون نے بچے کو کیمرے کی طرف دکھایا اور اس کا ٹوٹا ہوا جھولا دکھایا۔ یہ خاتون تحریک انصاف کے میاں سلمان شعیب کی اہلیہ ہیں جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں گھس کر ان کے ننھے بچے کا جھولا توڑا گیا اور گھر کا سامان بھی توڑا گیا۔ جو گھر بچے کی آمد پر سجا ہوا تھا اس کا برا حال کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان گھر میں مہمان آئے بچوں کو بھی بری طرح ہراساں کیا گیا ہے۔ جس کے بعد وہ رو رہے ہیں۔

جبکہ ایک بڑی عمر کی خاتون بھی کافی غصے میں نظر آرہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر دروازہ توڑ کر لوگ داخل ہوئے اور نہ صرف چھوٹے سے بچے کا جھولا توڑ ڈالا بلکہ گھر کے سب ہی افراد کو بری طرح ڈرایا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کارکنان زمان پارک میں دھرنا دے رہے ہیں جبکہ شہری انتظامیہ کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے کارکنان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہونے والوں کے خلاف وہ قانونی کارروائی کریں گے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.