رخصتی اسپتال میں ہوئی ہوگی ۔۔ شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کو ششکے دکھانا مہنگا پڑ گیا، ٹریکٹر کے لوڈر نے ہی نیچے گرا دیا، ویڈیو دیکھئے

image

دولہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی میں کچھ ایسا انوکھا ہو جو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ مگر کبھی کبھار انوکھا کرنے کے چکر میں کام سیدھا نہیں بلکہ الٹا ہوجاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو دولہا اوردلہن کی شادی کی تقریب سے ایک ایسی ہی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن ٹریکٹر کے لوڈر پر بیٹھے مہمانوں کو دیکھ کر انہیں ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ جوڑا اپنی شادی کے موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہا ہے مگر آگے ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے وہ ان کے وہم و گمان میں نہیں ہوتا۔

تھوڑی ہی دیر بعد دیکھا گیا کہ ٹریکٹر کو لوڈر جوڑے کا وزن برداشت نہیں کر پایا اور وہ اچانک نیچے ہوا جس کے نتیجے میں دولہا اور دلہن منہ کے بل نیچے گرے اور ان کی شادی کا یہ وقت ہمیشہ کے لیے یادگار بن گیا۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے اور طرح طرح کے مزاحیہ تبصرے کرتے نظر آئے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ سادگی سے شادی کرنے کے بجائے ششکے دکھائیں گے تو ایسا تو ہوگا۔

کچھ نے کہا کہ دلہن اور دولہا دونوں گھر کے بجائے سیدھا اسپتال رخصت ہوں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts