سدھو موسے والا کے بعد اب سلمان کی باری ۔۔ بھارت کے 10 مافیا ڈان، لارنس بشنوئی کون؟ ویڈیو

image

داؤد ابراہیم، ٹائیگر میمن، چھوٹا راجن، بڑا راجن، روی پجاری، ابو سلیم یہ وہ نام ہی جن کی دہشت سے پورا بھارت کانپتا تھا لیکن آج ان بڑے مافیا ڈانز کے ساتھ ساتھ کچھ نئے گینگز نے بھی بھارت میں اپنی دہشت قائم کرلی ہے۔

آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ 2023 میں اس وقت کون کون سے نئے گینگزکام کررہے ہیں اور سب سے بڑا اور خطرناک ڈان کون ہے۔

10۔گونڈرگینگ

گونڈر اینڈ برادرز کی دہشت پنجاب کے زیادہ تر خطرناک گینگسٹرز پر چھائی ہوئی ہے۔ گینگ کا سرغنہ وکی گونڈر ہے۔ یہ وہی وکی گونڈر ہے جس نے پنجاب کے معروف گینگسٹر سکھا کاہلوان کو پولیس حراست میں دن دیہاڑے قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد قاتلوں نے دراصل پولیس کے سامنے رقص کیا۔ اسی گینگ پر پنجابی گلوکار منکیرت اولکھ کو بھی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ وکی گونڈر اس وقت جیل میں ہے اور وہاں سے وہ پورے گینگ کو چلا رہا ہے۔ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اس گینگ نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

9۔ چیئرمین یادو اینڈبرادرز گینگ

اتر پردیش کے علاقے پرتاپ گڑھ سے تعلق رکھنے والے سبھاش اینڈ برادرز کا گینگ کا اس وقت اپنی دہشت کے اعتبار سے بھارت میں نویں نمبر پر ہے۔

8۔ رگھوندر یادو گینگ

رگھوندر یادو گینگ کچھ عرصہ میں ایک بڑا گینگ بن کر سامنے آیا ہے۔ اترپردیش کی پولیس نے اس گینگ پر 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے جبکہ اکیلے رگھوندر یادو پر 25 لاکھ کا انعام ہے۔

7۔ شہاب الدین اور عطا الرحمان گینگ

اتر پردیش کے یہ بدنام غنڈے کئی سالوں سے یوپی پولیس کو چکمہ دے رہے تھے۔ سنا ہے کہ گینگ کا ہر رکن مختار انصاری کا شارپ شوٹر تھا۔ شہاب الدین اور عطا الرحمان دونوں غازی پور کے محمد آباد کے رہائشی ہیں۔ ان دونوں کے خلاف 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ اتر پردیش پولیس نے ان میں سے ہر ایک پر ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے۔

6۔ جگو بھگوان پوریا گینگ

یہ گینگ پنجاب میں زیادہ متحرک ہے۔ یہ گینگ اغوا، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ اس گینگ کا سرغنہ جگو بھگوان پوریا ہےجسے 2015 میں پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن اس کا گینگ ابھی بھی فعال ہے۔

5۔ گربخش سیو ے والا گینگ

پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں قتل، چوری، اغوا اور تاوان کے لیے بدنام زمانہ گربخش گینگ کے سرغنہ رنجیت سیوے والا کو 2015 میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس کا بھائی گربخش اس گینگ کی قیادت کرتا رہا ہے جبکہ 2017 میں جیل جانے کے باوجود گربخش جیل سے اپنا گینگ چلا رہا ہے۔

4۔ بدن سنگھ بڈو

1988 میں جرائم کی دنیا میں داخل ہونے والا بدن سنگھ بڈو پولیس کیلئے درد سر بن چکا ہے ، مغربی اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر بدن سنگھ بڈو پر یوپی پولیس نے 25لاکھ اور دہلی پولیس نے 50ہزار لاکھ کا انعقام رکھا ہے۔

3۔ دیویندر بمبیہا گینگ

ایک وقت تھا جب غنڈوں کے فون پر دیویندر کانپنے لگ جاتا تھا، پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر دیویندر بمبیہا سے تعلق اور سرپرستی کا بھی الزام تھا، آج دیویندر بمبیہا گینگ پنجاب اور کئی جگہوں پر خوف کی علامت بن چکا ہے اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اس گینگ نے سدھو موسے والا کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

2۔ سکھا کہلوان گینگ

پنجاب کا بدنام زمانہ گینگسٹر سکھا کہلوان اس وقت ہریانہ،راجستھان اور مغربی بنگال میں بھی اپنی دہشت پھیلا چکا ہے اور بھارت کے مافیا ڈانز میں سکھا کہلوان کا اس وقت دوسرا نمبر ہے۔

1۔ لارنس بشنوئی گینگ

ایک پولیس کانسٹیبل کا بیٹا لارنس بشنوئی اس وقت بھارت کے مافیا ڈانز میں سب سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے، سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے جیل سے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو دوسری بار قتل کی دھمکی دی ہے۔پنجاب کے شہر ابوہر میں پیدا ہونے والے لارنس بشنوئی کیخلاف 30 کے قریب مقدمات درج ہیں اور لیکن ان واقعات کا کوئی ریکارڈ نہیں جن کے مقدمات پولیس نے درج نہیں کئے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.