ماں چلتے چلتے تھک گئی تھی تو بیٹے کو فکر ہوئی اور پھر ۔۔ عمرہ کے دوران بیٹے کی ماں کے پاؤں دبانے کی خوبصورت ویڈیو نے دل چھو لیے

image

عمرہ کے دوران ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اپنی والدہ کے پیر دبانے میں مصروف ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو خوبصورت ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص عمرہ کرکے تو ثواب حاصل کر ہی رہا ہے وہیں ماں کے پیر دبا کر دگنا ثواب کما رہا ہے۔

عمرہ زائرین بھی اس شخص کی فیملی کو چلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں مگر اسے اپنی والدہ کی فکر ہوئی اور اس نے ایک کونے میں والدہ کو بٹھا کر ان کے پاؤں دبانے کا فیصلہ کیا۔

یقیناً وہ لوگ ہی کامیاب ہیں جو اپنی ماں کی دعائیں لیتے ہیں۔ وہیں اسی ویڈیو میں ایک اور خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو اپنی والدہ کو وہیل چئیر پر بٹھا کر لے جا رہی ہے۔

یہ مقدس مقام ہے ہی ایسا جہاں جتنا ثواب حاصل کیا جائے ہمارے حق میں بہتر ہے۔ اور والدین کی خدمت کرنے کا اجر دنیا اور آخرت دونوں میں ملتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts