دادا، نانا بننے کی عمر میں یہ 5 ویں شادی کر رہے ہیں ۔۔ یہ مشہور بزرگ شخص کون ہے، شادی کا سن کر ان کے 6 بچوں نے کیا کیا؟ دیکھیے

image

یہ میرا آخری رشتہ ہے۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس مشہور شخص کے ہیں جو 95 سال کی عمر میں 5 ویں شادی کرنے جا رہا ہے۔ جس عمر میں لوگ نانا ، دادا بن جاتے ہیں اس عمر میں ان کی شادی کی خبر نے انہیں ایک مرتبہ پھر وائرل کر دیا۔

اس شخص کا نام روپرٹ مر ڈوک ہے، اب انہوں نے اپنی زندگی میں این لسلی امستھ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے، اب یہ جلد منگنی کر لیں گے تاہم اس سے پہلے بھی ان کی 4 شادیاں ہو چکی ہیں جوکہ محبت کی ہی شادیاں پر کا میاب نہ ہو سکیں۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ مشہور میڈیا ٹائیکون ہیں۔ یہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز،نیو یارک پوسٹ، وال اسٹریٹ جنرل سمیت برطانوی دی سن اور دی ٹائمز کے مالک ہیں۔ مزید یہ کہ روپرٹ مرڈوک کہتے ہیں کہ وہ اس رشتے سے قبل محبت سے ڈرتے تھے۔

لیکن یہ میرا آخری رشتہ ہے یہی نہیں پانچویں بیوی این لسلی سے ان کی ملاقات گزشتہ برس ستمبر میں ہوئی ا ور اب شادی رواں سال موسم گرما کے اختتام پر ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ان کی شادی سابق فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بوکر، صحافی اینا مرڈوک اور کاروباری شخصیت وینڈی ڈینگ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 6 بچے ہیں، ان کی چوتھی شادی سابق ماڈل جیری ہال سے ہوئی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts