ایک ماہ پہلے دفن ہونے والی8 سالہ بچی کی قبر سے آوازیں آنے لگیں۔۔ خوفزدہ ہو کر لوگوں نے کیا کیا؟

image

اس بچی کا نام مریم تھا۔ ایک ماہ پہلے اس کا انتقال واشنگ مشین سے کرنٹ لگنے سے ہوا تھا۔ پھر اس کی تدفین کردی گئ۔ اس کی قبر سے آوازیں آتی ہیں"

یہ کہنا ہے ساہیوال میں رہنے والے قبرستان کی حفاظت پر مامور ایک بوڑھے شخص کا جس کے سامنے انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ تدفین کہ چند دن بعد قبر سے ٹھک ٹھک کی آوازیں آنے لگیں جیسے کوئی اندر سے لکڑی کے ڈنڈے سے مار رہا ہو

ویڈیو میں بابا کا مکمل انٹرویو دیکھا جاسکتا ہے جو انھوں نے ایک نجی چینل کو دیا۔ بابا کہتے ہیں کہ قبر سے اتنی زور سے آوازیں آرہی تھیں کہ آس پاس کے لوگ یہاں تک کہ سرکاری محکمے والے بھی جمع ہوگئے۔ سب نے کان لگا کر سنا پورا ایک دن آواز آتی رہی۔ جب کہ اینٹیں ہٹائیں تو خوشبو تھی اور کفن بھی صاف ستھرا تھا

بابا جی نے مزید کہا کہ ایک دن بعد قبر سے آواز آنی خودبخود ہی بند ہوگئی۔ البتہ جس وقت لوگ قبر سے آتی آوازیں سن رہے تھے تو کسی نجی چینل کا کیمرہ مین اور رپورٹر بھی موجود تھا جو خوفزدہ ہو کر وہاں سے چلا گیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.