کراچی والے تیز بارش کے لیے تیار ہوجائیں، شہر قائد میں کب سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

image

آج صبح سویرے کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، وہیں محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو مزید بارش کی نوید سنا دی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو بارش کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سےشہر کراچی میں آئندہ چند گھنٹوں میں کراچی سمیت ٹھٹہ ، بدین، حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکہ اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے بارش برسانے والے بادلوں کا بڑا حصہ کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی تھی۔ اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ماہ رمضان کے پہلے عشرے تک کراچی سمیت ملک بھر میں موسم خوشگوار رہے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.