لکڑی سے بچھڑے کا مقابلہ کرتا رہا ۔۔ چھوٹے سے بچے نے بہن بھائی کو بھینس کے بچے بچانے کیلئے اپنی زندگی کیسے خطرے میں ڈال دی؟ ویڈیو

image

زندگی میں مشکل آئے تو باپ، بھائی ڈھال بن جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے بھائی چھوٹا بھی ہو تو بھی اپنے پیاروں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بھائی بہادری سے بھینس کے آگے کھڑا ہو گیا۔

ماجرا کچھ یوں ہے کہ گھر کے صحن میں 2 بہن بھائی کھیل رہے تھے اور قریب ہی ان کی سائیکلیں بھی کھڑیں تھیں۔ جیسے ہی یہ سائیکل کی جانب بڑھتے ہیں تو ایک بھینس کا بچہ گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تو چھوٹی بہن اور بھائی رونے لگتے ہیں۔

پھربہن روتے روتے اپنے بڑے بھائی کی طرف بھاگتی ہے جو فوراََ ہیرو کی طرح انٹری دیتا ہے اور لکڑی ہاتھ میں پکڑے اسے ڈراتا یہی نہیں بلکہ اس کے سامنے جیسے ہی کھڑا ہوتا ہے تو وہ جانور کا بچہ وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔ مزید یہ کہ بھائی کی عمر بھی کچھ زیادہ نہیں لگتی بلکہ یہ چھوٹے بہن بھائیوں سے 4 سے 5 سال ہی بڑا ہوگا۔

بھینس کے بچے کو بھگانے کے بعد بہن کو گلے لگا لیتا ہے ، پھر آنسو صاف کرتا اور ان دونوں کو گھر کے اندر لے جاتا ہے۔ اس عمل نے سب لوگوں کی آنکھیں نم کر دیں۔ اور ان تمام لوگوں کو واضح پیغام بھی دے ڈالا کہ جو بڑے بھائی کی روک ٹوک سے تنگ ہوتے ہیں۔ یہ وہ روک ٹوک لگاتے ہی اس لیے تاکہ آپ کا مستقبل سنور سکے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts