ہمیں کوئی عزت نہیں دیتا باجی نے شاپنگ بھی کروائی۔۔ امیر لڑکی نے اپنی ماسی کی خواہش کو کیسے پورا کیا جو وہ روپڑی! ویڈیو وائرل

image

“باجی میں کبھی مال نہیں گئی صرف ٹی وی میں دیکھا ہے۔ کبھی پارلر نہیں گئی۔ مجھے فیشل کروانے کا بہت شوق ہے“

یہ الفاظ سونی کے ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے۔ سونی گھر میں ماسی کا کام کرتی ہیں جس میں جھاڑو پونچھا، برتن دھونا اور کپڑ دھونا وغیرہ جیسے تمام کام ان کی ڈیوٹی ہیں۔ البتہ سونی جس گھر میں کام کرتی ہیں وہاں کے مالکن نرم دل لوگ ہیں جنھوں نے سونی کی یہ آرزو سن کر پوری کرنے کی ٹھانی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ آپ بھی دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے سونی کی امیر مالکن انھیں مال میں لے گئیں اور ان کا فیشل کروانے کے ساتھ پیڈی کیور بھی کروایا۔ صرف اتنا ہی انہیں بلکہ غریب ماسی کی پسند کی شاپنگ کروائی اور اسے اپنے ہاتھ سے کھانا بھی کھلایا۔

مالکن اکنشا لکھتی ہیں کہ مجھے سونی کے لئے یہ سب کر کے بہت خوشی ہوئی۔ اس نے مجھے بتایا کہ وہ صرف 17 برس کی تھی جب اس کی شادی ہوئی۔ شوہر مارتا تھا اور پھر طلاق ہوگئی۔ 2 بچوں کی پرورش کرنے کے لئے وہ ہمارے گھر نوکری کرتی ہے۔ مگر ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ ایک انسان ہے اور ایک عورت ہے اس کی اپنی بھی خواہشات ہیں۔ میں نے صرف ایک دن انھیں پورا کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں سونی کی آنکھوں میں شکر گزاری کے آنسو بھی دیکھے دیکھے جاسکتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts