اسٹیٹ آف پاکستان کی جانب سے کیے اعلان کے مطابق ملک بھر کے بینکس اگلے 4 دنوں تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل 23 مارچ جبکہ اس کے بعد 24 مارچ کو زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی جس کی وجہ سے عوامی لین دین منقطع رہے گا۔
جبکہ اس کے بعد ہفتے اور اتوار کو بینک سمیت تمام مالیاتی اداروں میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ ٤ دن کی چھٹی کے بعد بینک پیر بروز 27 مارچ سے صبح 7 بجے سے کھل جائیں گے۔ البتہ آن لائن ٹرانزیکشن اور اے ٹی ایم سے پیسے نکالنا ممکن ہے البتہ اگر اے ٹی ایم میں پیسے ختم ہوجائیں تو عوام کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔