لڑکا روتا، ہاتھ جوڑتا رہا پر ظالموں کو ترس نہ آیا ۔۔ محنت کی کمائی کیسے ایک جھٹکے میں چھن گئی، غریب جوان اے ٹی ایم میں پھوٹ پھوٹ کر روتا رہا، ویڈیو

image

پورا مہینہ محنت کی اور کمائی ڈکیت لے اڑے۔ کراچی سے اکثر اس طرح کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو تی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اس جوان کے ساتھ بھی ہوا جو اے ٹی ایم میں داخل ہوا اپنی تنخواہ نکالنے کیلئے۔ ابھی اس نے اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈالا ہی تھا کہ 2 سے 3 سیکنڈ بعد 2 ظالم ڈکیت بھی اندر گھس آئے ۔ جس پر مذکورہ نوجوان ڈرنے لگا اور حیران ہو گیا کہ یہ کون ہیں اور کیوں اسے زبردستی کر رہے ہیں۔

اس کے بعد اسلحے کے زور پر اس سے موبائل فون، پرس، اور اے ٹی ایم سے نکالی گئی تنخواہ لوٹ کر چلتے بنے۔ ساتھ ہی ساتھ جاتے جاتے ڈرانے بھی لگے کہ اگر کسی کو بتایا یا پھر ان کا پیچھا کیا تو مار دیں گے۔

اب نوجوان زمین پر گر گیا اور دھاڑے مار مار کر رونے لگا ۔آخر کرتا بھی تو کیا کرتا۔کیا معلوم اسے بوڑھے باپ کی دوائی، بچوں کی فیس اور گھر کا راشن لینا ہو۔یہی خیال اس کے ذہن میں آ رہے ہوں کہ اب یہ سارے اخراجات کیسے پورے ہوں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.