عمران خان سیاستدان نہیں، دہشت گرد ہیں، سیاست میں دہشتگردوں کی گنجائش نہیں، نواز شریف

image

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں، دہشت گرد ہیں، سیاست میں ایسے دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جو اس سارے معاملے کی چھان بین کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا یہ بڑے سنگین واقعات ہیں۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا دنیا جانتی ہے کہ یہ ہیرا پھری اور فراڈیہ بندہ پہلے تھا، یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا ہے، اس سے بڑا فراڈیہ پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں کوئی نہیں، لاہور میں پولیس والوں پر پیٹرول بم پھینکے گئے، اگر پولیس والے نہ بھاگتے تو جل کے مر جاتے۔ انہوں ںے استفسار کیا یہ کس نے سکھایا ہے کہ پیٹرول بم پھینکیں؟

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا پہلی دفعہ کسی پارٹی کی طرف سے یہ ایسی حرکت ہوئی جو ناقابل برداشت ہے، یہ ناقابل برداشت ہے ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے، اس شخص نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.