چین کا امریکی طیاروں کو بھگانے کا دعویٰ

image

بیجنگ: چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی طیاروں کو بھگانے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارہ جنوبی چین میں بحری حدود کی فضا میں داخل ہوا تھا جس سے آبی گزرگاہ کے امن کو خطرات لاحق ہو گئے تھے۔

چینی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فوری ردعمل دیتے ہوئے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کو خبردار کیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب امریکہ نے چینی دعوے کو مسترد کر دیا۔ امریکی بحریہ نے کہا کہ طیارے نے عالمی قوانین کے تحت ہی معمول کی کارروائی کے دوران اڑان بھری تھی۔

امریکہ نے کہا کہ طیارے کو بھگانے کا چینی دعویٰ غلط ہے۔ طیارے نے معمول کی پرواز کی تھی اور واپس لوٹ آیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.