جلتے ٹینکر سے لوگوں کو اپنی جا پر کھیل کر بچالیا۔۔ غریب ڈرائیور کو تمغہ شاعت کے ساتھ کن انعامات سے نوازا گیا؟

image

ویسے تو یہاں بھوک بھی ہے اور غربت بھی۔ دن دہاڑے لوگوں کو لوٹنے والے بھی بہت ہیں لیکن اس دھرتی میں ایسے لوگ بھی کم نہیں جو دوسروں کی مدد کے لئے اپنا مال ہی نہیں بلکہ جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ جیسے کہ چند ماہ پہلے لوگوں کی جان بچانے ولا غریب ٹرک ڈرائیور فیصل بلوچ جس نے جلتے ہوئے ٹینکر سے آبادی کو بچانے کی خاطر اپنی جان کا رسک لے لیا۔

گزشتہ روز 23 مارچ کے موقع پر فیصل بلوچ کو در مملکت عارف علوی کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جس کے بعد انھوں نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “صدر مملکت نے کہا کہ انھیں مجھ پر فخر ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے یہ تمغہ ملا۔ میری نیت صرف لوگوں کی جان بچانے کی تھی“

واضح رہے کہ فیصل بلوچ کو اس سے پہلے بھی ملکی سطح پر کئی انعامات سے نوازا جاچکا ہے۔ سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے فیصل بلوچ کو خصوصی انعام سے نوازا تھا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فیصل کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.