طیارے کے آسمان پر جاتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب ۔۔ اوپر جا کر طیارے کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا اور معجزاتی طور پر سب کو دوبارہ زندگی کیسے ملی؟

image

طیارے کے پروان بھرنے کے کچھ دیر بعد جب آسمان پر بلندی کی جانب جا رہا تھا اچانک پائلٹ کی طبیعت شدید خراب ہوگئی اور تھوڑی ہی دیر میں وہ بیہوش ہونے لگا۔ جہاز کے عملے کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہونے لگا لیکن خُدا نے اس فلائٹ میں ایک فرشتہ صف انسان بھی مسافر بنا کر بھیجا جس نے سب کی جان بچا لی۔

امریکا میں مسافر جہاز کے ٹیک آف کرتے ہی پائلٹ کی طبیعت خراب ہو گئی، پرواز میں خوش قسمتی سے سفر کرنے والے دوسری ایئر لائن کے پائلٹ نے طیارے کو واپس بحفاظت اتار لیا۔ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی پرواز ڈبلیو این 6013 نے لاس ویگاس ایئر پورٹ سے کولمبس کے لیے گزشتہ صبح 6 بجکر 44 منٹ پر ٹیک آف کیا، اڑان بھرنے کے کچھ منٹ بعد پائلٹ کی حالت غیر ہوگئی۔

دوسری ایئر لائن کا ملازم پائلٹ اس فلائٹ میں بطور مسافر سفر کر رہا تھا، اس نے ہنگامی صورتحال میں سب کی مدد کی اور بوئنگ 737 طیارے کا کنٹرول سنبھال کر ایئر ٹریفک کنٹرول کو بروقت خود سے متعارف کرایا۔

اس کے بعد اڑان بھرنے کے 1 گھنٹے اور 6 منٹ بعد واپس لاس ویگاس ایئر پورٹ پر باحفاظت میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کروائی۔ جس کے بعد کپتان کی تبدیلی ہوئی اور پھر یہ پرواز 5 گھنٹے کی تاخیر سے دن 11 بجے کولمبس پہنچی۔

اگر بروقت دوسری ایئرلائن کا یہ پائلٹ مدد نہ کرتا تو طیارے میں موجود 150 لوگ جل کر مر جاتے ۔ اس لیے انہوں نے خود کی بھی جان بچائی اور پورے طیارے کو محفوظ رکھا جس کی وجہ سے کولمبس ایئر انتظامیہ نے ان کے لیے خاص تحفے اور انعامات کا انتظام بھی کیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts