لوگوں نے کہا ماں بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دو۔۔ بوڑھے جوڑے کے ہاں 50 سال کی عمر میں اولاد پیدا ہوئی تو سب حیران رہ گئے

image

والدین کے لیے اولاد کی نعمت تمام تر نعمتوں میں اہم نعمت سمجھی جاتی ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو اس نعمت کو کافی مشکلات کے بعد دیکھ پاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی خبر نے سب کو حیران تو کر ہی دیا ہے ساتھ ہی متوجہ بھی کیا ہے جس میں ایک 50 سالہ خاتون ماں بن گئی۔

امریکی ریاست شمالی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے 61 سالہ ٹونی اور ان کی 50 اہلیہ سوزی اولاد کی تڑپ میں اس حد تک آگے بڑھ چکے تھے کہ انہیں نومولود کسی بھی صورت میں چاہیے تھا۔

تاہم اس سب میں عمر کی زیادتی کی وجہ سے جس سے بھی جوڑا ملتا سب انہیں یہی کہتے کہ اب عمر ہو چکی ہے، لیکن اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔

سوزی کے مطابق کچھ میڈیکل پیچیدگیاں میرے اندر تھی اور کچھ میرے شوہر میں، جس کے باعث ہم والدین نہیں بن پا رہے تھے، ایسے سماجی طور پر احساس محرومی کا شکار ہونا عام سی بات تھی، 2008 میں جب دونوں کی شادی ہوئی تو ان کا بھی عام جوڑوں کی طرح یہی خیال تھا کہ سوزی بہت جلد ماں بن جائے گی، مگر پھر 1 سال گزرا، دوسرا سال گزر یہاں تک کہ 6 سا بیت گئے۔

تقریبا 15 سال بعد ان کے ہاں پہلی اولاد ہوئی یعنی 50 سالہ خاتون آدھی زندگی سے زائد گزارنے کے بعد ماں بن ہی گئی۔ خاتون نے 2020 میں سرجری کرائی تھی جس سے ان کی میڈیکل پیچیدگی کا خاتمہ ہوا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts