بغیر غلاف کے خانہ کعبہ کیسا دیکھتا ہے اور اس کے غلاف میں کتنا سونا استعمال کیا جاتا ہے؟ ویڈیو مناظر

image

خانہ کعبہ کی زیارت کرنا ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے۔ حج اور عمرے کے لئے جانے والے افراد خانہ کعبہ کی دیواروں سے فرط جذبات سے لپٹ جاتے ہیں۔ بے شک خانہ کعبہ دنیا کی سب سے بروقار عمارت ہے لیکن اگر اس کی بناوٹ کی بات کی جائے تو وہ انتہائی سادہ ہے۔ ویڈیو میں خانہ کعبہ کو بغیر غلاف یعنی کسوہ کے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ پر پروقار انداز میں غلاف چڑھایا جارہا ہے جبکہ کعبہ کی سادہ اینٹوں سے بنی دیواریں دیکھنے والوں کی آنکھوں کو سکون بخش رہی ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1346 میں شاہ عبدالعزیز نے خانہ کعبہ کا غلاف تیار کرنے کے لئے ایک خاص ادارے کی بنیاد رکھی۔ جس کے تحت کعبہ کا غلاف سال میں 2 بار تبدیل کیا جاتا ہے۔

کتنا سونا اور چاندی استعمال ہوتا ہے؟

خانہ کعبہ کا غلاف خالص ریشم یا کاٹن سے تیار کیا جاتا ہے اور اس پر خوبصورت کیلی گرافی کے زریعے مختلف قرآنی آیات اور کلمات لکھے جاتے ہیں۔ غلاف جب تیار ہوجاتا ہے تو اس پر خالص سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآنی آیات باقاعدہ ہاتھ سے تحریر کی جاتی ہیں۔ مشہور یوٹیوبر افتخار احمد عثمانی کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری میں 125 کلو چاندی اور 100کلو سونا شامل کیا جاتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.